مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، پاکستان پر جب مشکل وقت آیا سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم ایک ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، امیر مقام
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت گہرے اور مضبوط ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے اور پاکستان بھی سعودی عرب کی مشکلات کو سمجھتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے ، جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا سعودی عرب نے مدد کی ، امیر مقام pic.twitter.com/EXGuyCPS9L
— WE News (@WENewsPk) April 2, 2026
انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سمجھوتہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کا ہر وقت خیال رکھیں گے، پاکستان سعودی عرب کو بہت عزت دیتا ہے، اس کے لوگوں، زمین اور تاریخ کو اہمیت دیتا ہے۔ اقتصادی طور پر بھی سعودی عرب پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان کو اب بھی ان سے امیدیں وابستہ ہیں۔













