پاکستان اور ازبکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج بختیار سعیدوف، وزیر خارجہ ازبکستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کا نیا باب، 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
گفتگو کے دوران وزیر خارجہ ازبکستان نے پاکستان کے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے فعال کردار کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with the Foreign Minister of Uzbekistan, Bakhtiyor Saidov @FM_Saidov today to exchange views on current regional developments.
Both leaders emphasized the importance of peace and stability in… pic.twitter.com/O5muykeK4i
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) February 28, 2026
انہوں نے اسلام آباد میں حالیہ 4 ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت کی تعریف بھی کی۔
بختیار سعیدوف نے خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان-چین 5 نکاتی اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جسے چین کے ساتھ مشترکہ کاوش قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ہفتہ وار ایئر فلائٹس کی تعداد بڑھانے کا اعلان
دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔












