امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات کے آغاز پر چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور قطر سمیت برادر ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے جنگ بندی کے حصول اور تنازع کے پائیدار حل کے لیے پرامن سفارتی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ان کا مستقل تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم ہمارے اقدامات کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام برادر ملکوں اور امریکا کی قیادت نے امن کے لیے غیر معمولی حکمت، دور اندیشی اور صبر کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے دنیا بھر میں تمام شراکت داروں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پاکستان کی عالمی امن کے لیے خلوص بھری کوششوں کو تسلیم کیا۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ سب کو مل کر خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین