پاکستان کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، شازیہ مری

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کے باعث بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

میڈیا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی حکمت عملی کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم پاکستان کسی کی شکست نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔ ان کے مطابق علاقائی امن دراصل عالمی امن سے جڑا ہوا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی حکومت کے دور میں بھارت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ پاکستان ایک خودمختار اور سنجیدہ ریاست کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل کشیدگی میں کمی اور مذاکرات پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ بہتر، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟