اسلام آباد میں پولیس مقابلے، بین الصوبائی ڈکیت گینگز کے 4 ملزمان گرفتار، 3 زخمی

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بین الصوبائی ڈکیت گینگز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ ترنول اور تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آنے والے دو الگ واقعات میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 3 زخمی حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت کارروائی کی۔

دوسری جانب تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، جبکہ ملزمان فرار ہونے کی کوشش میں اپنی ہی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

پولیس نے 3 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم کو فرار کی کوشش کے دوران دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان اسلام آباد اور پنجاب میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں عیدالفطر کے دنوں میں تھانہ ترنول کے علاقے میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟