پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع نہیں کیا، ویڈیو پرانی ہے، شاہد آفریدی کی وضاحت

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ‏کچھ شر پسند یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے  پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات عطا تارڑ کی درخواست پر تیار کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جسکا دفاع ممکن نہیں۔ کم عقل اور کم علم دوستوں کے لیے وضاحت ہے کہ اس پیغام کو مذموم  سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا  طور پر توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش شرم ناک ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پرانی ویڈیو میں کہا کہ جنگ کی وجہ سے دنیا میں توانائی کے بحران پیدا ہوئے ہیں اور پاکستان کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے۔ اس لیے حکومت کے اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟