پاکستان کے لیے کھیلوں کے میدان میں ایک اور بڑا اعزاز سامنے آیا ہے، جہاں صاحبزادہ سلطان محمد علی کو ورلڈ ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ٹینٹ پیگنگ کے فیصلہ ساز فورم کا حصہ بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سلطان گولڈن کے 2 نئے عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیے
پاکستان انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے سابق صدر صاحبزادہ سلطان محمد علی اس سے قبل ایشین نیزہ بازی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں، جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان نے اس کھیل میں تاریخی کارکردگی دکھائی۔
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ۔صاحبزادہ سلطان محمد علی ورلڈ ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب
صاحبزادہ سلطان محمد علی چار سال ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بھی رہے
اس دوران پاکستان نے 3 گولڈ ، 2 سلور اور 2 ہی برانز میڈل حاصل کیے
صاحبزادہ سلطان کے دور میں بھارت… pic.twitter.com/EIzJFvXHRg
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) April 3, 2026
ان کے دور میں قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز حاصل کیے، جبکہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے سیکنڈ ورلڈ بیسٹ ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ کا اختتام، پشاور کور فاتح
صاحبزادہ سلطان محمد علی کی قیادت میں پہلی مرتبہ 9 ممالک پر مشتمل انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں منعقد ہوا۔ اسی عرصے کے دوران 2023 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے انعقاد، خواتین ٹیم کے قیام اور ہارس بیک آرچری مقابلوں کے آغاز کو بھی ممکن بنایا گیا، جسے ملکی کھیلوں کی ترقی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کھیلوں کے حلقوں نے اس کامیابی کو پاکستان کیلئے عالمی سطح پر نمایاں نمائندگی اور ٹینٹ پیگنگ کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔













