پنجاب میں موٹرسائیکل مالکان پیٹرول رعایتی نرخ پر کیسے حاصل کریں؟ مریم نواز نے طریقہ بتادیا

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ملک میں تیل کا بحران جاری ہے، پنجاب میں عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی، کسانوں اور شہریوں کے لیے بھی سبسڈی کا اعلان

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اب مسافروں کو اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس یا گرین الیکٹرک بس کے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں تاکہ سفر آسان، سستا اور ماحول دوست ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج بھی پیش کیا ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل مالکان ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول فی لیٹر 100 روپے کی رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔ اس سہولت کے لیے درخواستیں 4 اپریل سے دی جا کتی ہیں، جن کے لیے شہری کال 1000، ‘مریم کو بتائیں’ ایپ یا ویب پورٹل (https://mkb.punjab.gov.pk) استعمال کر کتے ہیں۔

مزید برآں، اب پنجاب میں کسی بھی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے بوجھ کو کم کرنے اور عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟