خیبر پختونخوا کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس، اخراجات میں کمی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مکمل طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ کابینہ اجلاس میں 28 نکاتی ایجنڈے اور 4 اضافی نکات پر تفصیلی غور کے بعد متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کے اس 50ویں اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے ضم شدہ اضلاع میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ماڈرن سائنسز کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت زرعی یونیورسٹی میں معاون عملے کی 55 خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے ماہانہ 90 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن ہے، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، شفیع جان

اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کے لیے نئی گائیڈ لائنز کی اصولی منظوری بھی دی گئی، جس سے دور دراز علاقوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

کابینہ نے محکمہ اوقاف کے لیے 229 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی مشروط منظوری دی، جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کی 2 دن کی بنیادی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کی تجویز پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔

صحت کے شعبے میں اہم فیصلوں کے تحت سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے، 598 پیڈ انٹرنی نرسوں کی آسامیاں تخلیق کرنے اور تیمرگرہ میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لیے 993 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی

تھیلیسمیا میں مبتلا نادار بچوں کے علاج کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

تعلیم کے شعبے میں کابینہ نے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر 70 سرکاری اسکولوں میں میٹرک ٹیک اور انٹر ٹیک پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی، جس پر 450 ملین روپے لاگت آئے گی اور 1650 طلبہ کو وظائف بھی دیے جائیں گے۔

کابینہ نے مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی بھی منظوری دی، جن میں ڈی آئی خان کے علاقے پاروا میں اسپورٹس کمپلیکس کے لیے زمین کی خریداری، ویل چیئر کرکٹ کھلاڑیوں کی مالی معاونت، اور نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے لیے خصوصی گرانٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں نے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا، شفیع جان

اجلاس میں مون سون سیزن سے قبل ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ ریلیف کو 785 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ لوئر چترال کے متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید 20 ملین روپے امداد کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے بجٹ اسٹریٹجی پیپر 27-2026 کی منظوری بھی دے دی، جبکہ 27 مستحق مریضوں کے علاج کے لیے مالی معاونت کی بھی منظوری دی گئی۔

معاون خصوصی کے مطابق صوبائی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر اب تک 60 فیصد تک کمی کی ہے، اور آئندہ بھی اخراجات میں کمی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟