’میچ ایکٹ‘: امریکا نے چین کے چپ سیکٹر کو نشانے پر رکھ لیا

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے ایک قانون تجویز کیا ہے جس کا مقصد چین کے چپ سیکٹر کو نشانہ بنانا ہے اور بیجنگ کو چپ بنانے والے آلات کی برآمد پر مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات شروع کردیے

اس مسودہ قانون، جسے میچ ایکٹ کہا گیا ہے کہ یہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے مسابقتی میدان میں امریکی بالادستی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مسودہ قانون کے 2 اہم مقاصد

یہ قانون چینی کمپنیوں کو جدید چپ بنانے والے آلات حاصل کرنے سے روک دے گا جو وہ ملک میں خود نہیں بنا سکتیں۔ علاوہ ازیں قانون یہ بھی یقینی بنائے گا کہ امریکی اتحادی ممالک کی کمپنیاں بھی ان ہی برآمدی پابندیوں کے تابع ہوں جیسے امریکی کمپنیاں۔ اس اقدام سے بین الاقوامی مقابلے کو چین کی مارکیٹ میں ناجائز فائدہ حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔

اس سے قبل جو بائیڈن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومتوں کے دوران بھی امریکا نے چین پر کئی بار برآمدی پابندیاں عائد کی تھیں۔

مزید پڑھیے: چین کا پاکستان کی ٹیکسٹائل و لیدر صنعتوں کی اپ گریڈیشن میں تعاون کا اعلان

لیکن حالیہ پابندیاں قانون سازوں کی طرف سے آئیں ہیں۔ قانون سازوں کے مطابق وہ اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں تاکہ چین کی غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کو نشانہ بنایا جا سکے خاص طور پر امیڑشن ڈیپ الٹرا وائلٹ (ڈی یو وی) لیتھوگرافز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جو جدید چپ سرکٹری پرنٹنگ کے لیے اہم ہیں۔

اس لیے تجویز کردہ قانون ایسے آلات کی فروخت کو چینی چپ بنانے والی کمپنیوں جیسے ایس ایم آئی سی، ہوا ہانگ، ہووائی، وائی ایم ٹی سی اور سی ایکس ایم ٹی کے لیے محدود کرے گا۔

یہ مخصوص سیکٹر فی الحال ڈچ کمپنی اے ایس ایم ایل کے زیر کنٹرول ہے جبکہ جاپان کی نیکون اس کا بنیادی حریف ہے۔

مزید پڑھیں: خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کلیدی کردار، چین کا اعتراف

موجودہ قوانین اب بھی اے ایس ایم ایل کو جدید آلات چین بھیجنے سے روکتے ہیں لیکن یہ پرانے ڈی یو وی آلات چین کو فروخت کرتی ہے۔ تاہم حالیہ قانون اس کی بھی اجازت نہیں دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟