پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کے لیے پاک چین 5 نکاتی منصوبہ زیرِ غور

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ 5 نکاتی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کے درمیان گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال، جنگ کے اثرات اور امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چین اور پاکستان کی جانب سے ایک مشترکہ 5 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا گیا، جو حالیہ دورہ چین کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا۔ اس منصوبے میں فوری جنگ بندی، امن مذاکرات کا آغاز، شہری و تجارتی انفراسٹرکچر اور بحری راستوں کے تحفظ سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سمیت علاقائی طاقتوں کے ساتھ کواڈری لیٹرل مذاکرات کی میزبانی کی تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور اس کے بعد ایران کے جوابی اقدامات نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آبنائے ہرمز ٹول فیس یوآن میں ادا کیے جانے کی خبر، چینی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں فوری ڈی اسکیلیشن اور مذاکرات ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر خود کو ‘امن کے لیے پل کا کردار ادا کرنے والا ملک’ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ بھی ہوا تھا جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟