اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے بات چیت اورسفارتی ذرائع کے فروغ کو ناگزیر قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ ’5 پوائنٹ انیشیٹو‘ برائے امن پر بھی گفتگو ہوئی، جس کا مقصد خطے میں استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششوں پر سعودی عرب کا خراجِ تحسین

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اہم علاقائی وعالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘