خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 30 افراد جاں بحق، 85 زخمی، مزید تفصیلات جاری

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے 4 اپریل 2026 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 30 افراد جاں بحق جبکہ 85 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 20 بچے، 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 36 مرد، 11 خواتین اور 38 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا بارشیں: سردی کی شدت میں اضافہ، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 140 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 115 گھروں کو جزوی جبکہ 25 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

یہ حادثات بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارہ، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین تک فوری امدادی سامان کی فراہمی اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یکم اپریل سے شروع ہونے والا یہ اسپیل 4 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 26 افراد جاں بحق، بالائی علاقوں میں سیلاب اور گلیشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟