پنجاب حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑا ریلیف، رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ختم

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے موٹر سائیکل مالکان کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے متعدد سہولیات اور سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس اور دیگر چارجز مکمل طور پر ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

حکومتی فیصلے کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کیلئے 20 لیٹر پٹرول پر بھی سبسڈی دی جائے گی، جس کے تحت فی لیٹر پٹرول 100 روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کے لیے ریلیف پیکیج کا فوری طور پر آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

فیول سبسڈی حاصل کرنے کیلئے طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شہری ہیلپ لائن 1000 پر کال کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اس مقصد کے لیے پلے اسٹور پر دستیاب موبائل ایپ ‘مریم کو بتائیں’ کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

اس کے علاوہ فیول سبسڈی کیلئے آن لائن پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے معاشی بوجھ میں کمی کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور عوامی ریلیف ان کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟