پاکستان اور سعودی عرب کی سفارتی تاریخ

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی سفارتی تعلقات اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ دونوں ممالک مشترکہ دفاعی معاہدہ کر چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی اقتصادی شعبوں میں تعاون جاری ہے جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے ہر معاملے میں تعاون مل رہا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی دنیا کے مضبوط ترین، دیرپا اور کثیرالجہتی سفارتی روابط میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ تعلقات محض رسمی سفارتکاری تک محدود نہیں رہے بلکہ مذہبی ہم آہنگی، دفاعی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیاسی یکجہتی پر مبنی ایک منفرد مثال بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی تنازعات کے دور میں مضبوطی سے ساتھ کھڑے دو اِسلامی ممالک، پاکستان اور سعودی عرب نے کب کب ایک دوسرے کا ساتھ دیا؟

قیامِ پاکستان کے فوراً بعد سعودی عرب نے نہ صرف پاکستان کو تسلیم کیا بلکہ ابتدائی برسوں میں اس کے ساتھ قریبی روابط بھی استوار کیے۔ 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں پاکستان نے سعودی عرب کو انتظامی اور عسکری شعبوں میں معاونت فراہم کی، جس سے باہمی اعتماد کی بنیاد مضبوط ہوئی۔ 1969 میں مسجد اقصیٰ کے واقعے کے بعد دونوں ممالک نے اسلامی دنیا کے اتحاد کے لیے مشترکہ کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں اسلامی تعاون تنظیم کا قیام عمل میں آیا, یہ سفارتی کامیابی آج بھی دونوں ممالک کا مشترکہ وژن ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد سعودی عرب میں ملازمتیں کرتی ہے اور سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات زر سر فہرست ہیں

موجودہ تاریخی واقعات

اگر موجودہ سفارتی واقعات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ برس پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ انور عادل الجبیر اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کلیدی کردار کیا اور جنگ بندی کے لیے۔ موجودہ امریکا اسرائیل اور ایران تنازعے میں سعودی عرب کو پاکستان کی مکمل حمایت فراہم کی گئی ہے اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان 29 مارچ کو پاکستان تشریف لائے۔

تاریخی تعلقات

سعودی عرب کے تعلقات پاکستان بننے سے بھی پہلے ہیں جب مسلم لیگ کی قیادت عرب ممالک کے ساتھ رابطوں میں رہتی تھی اور عرب حکمران پاکستان بننے کے بعد اس ملک کے لئے خاص محبت رکھتے تھے۔

1970 کی دہائی

1971-77 میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نے غیر معمولی مضبوطی اور اسٹریٹجک گہرائی حاصل کی، جہاں یہ روابط محض سفارتی سطح سے بڑھ کر اسلامی اتحاد، دفاعی تعاون اور اقتصادی شراکت داری تک پھیل گئے۔ اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم دنیا میں فعال قیادت کا کردار ادا کرتے ہوئے 1974 میں لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی، جس سے اسلامی تعاون تنظیم کو تقویت ملی اور سعودی عرب کے ساتھ سیاسی ہم آہنگی مزید مستحکم ہوئی، جبکہ ان کے سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے ساتھ قریبی ذاتی تعلقات نے دوطرفہ روابط کو نئی جہت دی۔

اسی دور میں 1973 کے تیل بحران کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور مالی معاونت فراہم کی، پاکستانی افرادی قوت کی بڑی تعداد سعودی عرب گئی جس سے ترسیلات زر کا سلسلہ مضبوط ہوا، جبکہ دفاعی شعبے میں پاکستان نے سعودی افواج کی تربیت اور عسکری تعاون فراہم کیا۔

1980 اور 90 کی دہائی

1980 کی دہائی میں افغان جہاد نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ایک نئی جہت دی۔ دونوں ممالک نے مل کر افغان مزاحمت کی حمایت کی، جس سے دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون اپنے عروج پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 1998 میں ایٹمی دھماکے کے بعد جب پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تو سعودی عرب نے اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کیا، جو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی واضح مثال ہے۔

دو طرفہ تعلقات میں اہم سفیر

دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں کئی اہم سفارتکار بھی نمایاں رہے ہیں جنہوں نے ان روابط کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے راجہ علی اعجاز کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہے، جنہوں نے 2019 میں محمد بن سلمان کے تاریخی دورۂ پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور بڑے سرمایہ کاری معاہدوں کی راہ ہموار کی۔ اسی طرح آغا ہلالی نے اسلامی دنیا میں پاکستان کی سفارتی شناخت کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

سعودی عرب کی جانب سے علی عواض العسیری اور موجودہ سفیر نواف بن سعید المالکی جیسے سفیر پاکستان میں نہایت فعال رہے اور دفاعی تعاون، اقتصادی روابط اور عوامی سفارتکاری کو فروغ دیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سفارتی واقعات

دونوں ملکوں کے درمیان سب سے اہم سفارتی واقعہ تو گزشتہ سال 17 ستمبر کو پیش آیا جب دونوں ملکوں نے میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔ جس کے بعد سعودی سفارتکاروں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل بہت بڑے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور سرمایہ کاری منصوبوں میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستانی سفیر احمد فاروق

اس کے علاوہ اہم سفارتی واقعات میں 2000 میں نواز شریف کی جلاوطنی بھی شامل ہے، جب سعودی عرب نے انہیں سیاسی پناہ فراہم کی، جو دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی اعتماد کی علامت تھی۔ 2015 کے یمن بحران کے دوران پاکستان نے فوجی مداخلت سے گریز کیا، تاہم سفارتی توازن برقرار رکھتے ہوئے تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان پختہ سفارتکاری کی عکاسی کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید وسعت اختیار کر چکے ہیں، خصوصاً توانائی، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کے حوالے سے۔ 2019 میں سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟