مزید بارشیں اور برفباری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 26 افراد جاں بحق، بالائی علاقوں میں سیلاب اور گلیشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں مری، راولپنڈی، اٹک، گوجر خان، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، بورے والا، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 9 افراد جاں بحق، 150 گھر متاثر

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، استور، دیامر، خرمنگ، شگر، غزر، نگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میرپور، بھمبر اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، لورالائی، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، بارکھان، سبی، نوشکی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادر اور لسبیلہ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارشوں کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشیں متوقع

ادارے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، احتیاط سے ڈرائیونگ اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟