ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصروں کو مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔
🔊PR No.9️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Rejects Misleading Commentary on UAE Financial Deposits, Reaffirms Strong Partnership with UAE pic.twitter.com/0RCfCEbmea
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 4, 2026
انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے یہ ذخائر دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے اور یہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہر ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کررہی ہے اور یہ ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے جسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔
دفترِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستانی عوام پاک امارات دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان، یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔













