سان ڈیاگو زو سفاری پارک نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں پیدا ہونے والے چیتے کے 4 نر بچوں کے اب نام رکھ دیے گئے ہیں۔
پہلی بار ماں بننے والی کیلیچی نے 24 جنوری کو بچوں کو جنم دیا، اور وہ 2020 کے بعد زو میں بچہ پیدا کرنے والی پہلی چیتا بنی، بچوں کے نام نیاسی، اووادی، اوہانی اور نقالا رکھے گئے ہیں۔
نیاسی، جس کے معنی گھاس یا ’میدان‘ ہیں، سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔
باقی نام چڑیا گھر کی دیکھ بھال ٹیم نے رکھے۔ اووادی کا مطلب’بھائی‘، اوہانی کا مطلب ’چاند‘ اور نقالا افریقی لوک کہانیوں کا مشہور کردار ہے۔
چڑیا گھر کے مطابق 4ھائی اپنی ماں کیلیچی کی نگرانی میں کارنیور کنزرویشن سینٹر میں ساتھ ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ زائرین انہیں الٹی میٹ سفاری کے دوران دیکھ سکتے ہیں۔













