چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں اعلیٰ تعلیم اور صنعت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔
ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قائم آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری تحقیقی سرگرمیوں، جدت پر مبنی منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈگریوں کی تصدیق: ہائیر ایجو کیشن کمیشن کا نیا اور مکمل طور پر آئن لائن نظام نافذ کرنے کا منصوبہ
اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرور سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
چیئرمین ایچ ای سی نے تحقیقی ماحول کے فروغ کے لیے پی یو سی آئی ٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت نہ صرف تعلیمی نظام بلکہ صنعتی شعبے کی سمت بھی متعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا اے آئی ایبلڈ گورنمنٹ منصوبہ: پنجاب نے روڈ میپ تیار کر لیا
انہوں نے عالمی ٹیکنالوجی رجحانات کے مطابق جدت، بین الشعبہ جاتی تحقیق اور مہارتوں کی ترقی سے متعلق اقدامات کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے چیئرمین ایچ ای سی کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی تحقیقی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ گریجویٹس تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔













