وفاقی بجٹ کاروبار اور تاجر دوست ہوگا، اسحاق ڈار

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تاجر اور کاروبار دوست بجٹ ہوگا، بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

 خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر خزانہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت گنجائش کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی، معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے ایک ماہ سے کم مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 مرتبہ کمی کی ہے، ایل پی جی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار نمو اور اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے حکومت طویل المدتی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی پر ہے، ہم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، اس لیے بجٹ کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کی کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے اور کوشش ہوگی کہ بزنس کمیونٹی پر اضافہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت گزشتہ حکومت کی طرف سے پیدا کردہ اقتصادی مشکلات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

گزشتہ دور حکومت کے ساڑھے 3برسوں میں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔ 2017ء میں پاکستان کے جی 20 میں شمولیت کی باتیں ہو رہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا