ایف آئی اے کا مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے آئی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے مطلوب ملزمان کو ان کی بدلتی ہوئی شکل و صورت کے باوجود شناخت کر کے ٹریس کیا جا سکے گا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ادارے کی ریڈ بک، جس میں انتہائی مطلوب ملزمان کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں، کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے تحت پرانی تصاویر کی بنیاد پر اے آئی ٹولز ملزمان کی موجودہ ممکنہ شکل کے نئے ویژولز تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملزم وقت کے ساتھ گنجا ہو جائے یا داڑھی رکھ لے تب بھی اس کی شناخت ممکن ہوگی اور محض ظاہری حلیہ تبدیل کر کے قانون سے بچنا مشکل ہو جائے گا۔

اپ ڈیٹ ہونے والی ریڈ بک متعلقہ ایف آئی اے افسران کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے بھی آن لائن دستیاب ہوگی، جس میں ملزمان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں کی معلومات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور موبائل نمبر، نمایاں شناختی نشان، بینک اکاؤنٹس، مقدمات کی تفصیلات اور عدالتی حیثیت شامل ہوگی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلرز کے طریقہ واردات، سرگرمیوں کے علاقے، استعمال ہونے والے راستے اور آخری معلوم مقام کی معلومات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔ اس وقت انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب 143 افراد ریڈ بک میں درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے کی اصلاحات اور جدید کاری میں ڈیجیٹل تبدیلی بنیادی ستون ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام، شفافیت، نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں میں بہتری آئے گی جبکہ روایتی اور منتشر نظام کو مربوط ڈیجیٹل سسٹم سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات، انسپیکشن، احتساب اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ڈیجیٹل نظام متعارف کروا کر ای گورننس اور جدید قانون نافذ کرنے کے طریقوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ داخلی احتساب کا ڈیجیٹل نظام بھی فعال ہے جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں قائم سنٹرلائزڈ امیگریشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی اپ گریڈ اور منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں، قانونی فریم ورک کو مضبوط بنایا گیا ہے اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ بیرون ملک روزگار کیلئے صرف قانونی راستے اختیار کریں اور اپنی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟