پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کسی ایک معاہدے کا نتیجہ نہیں بلکہ طویل تاریخی پس منظر رکھتے ہیں۔

دونوں ممالک نے مختلف ادوار میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے، جبکہ باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں بھی طے پاتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک طویل اور روشن تاریخ کے حامل ہیں جو 7 دہائیوں پر محیط ہے۔

1947 میں پاکستان کے قیام کے فوراً بعد سعودی عرب نے اسے تسلیم کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات کی بنیاد پڑی، جو آج تک قائم ہیں۔

حرمین شریفین کی موجودگی کے باعث سعودی عرب پاکستانی عوام کے لیے ایک روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ پاکستان کی مسلم اکثریت اس تعلق کو مزید تقویت دیتی ہے۔

1998 میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کے بعد جب مغربی ممالک نے پابندیاں عائد کیں تو سعودی عرب نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر تیل فراہم کر کے بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ موجودہ دور میں بھی سعودی عرب پاکستان کا ایک اہم معاشی شراکت دار ہے اور سرمایہ کاری و توانائی کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی تربیت کا ایک مضبوط اور دیرینہ رشتہ موجود ہے، جس میں پاکستانی ماہرین نے سعودی افواج کی ترقی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نہ صرف وہاں کی معیشت میں حصہ ڈال رہی ہے بلکہ پاکستان کو کثیر زرِمبادلہ بھی ارسال کر رہی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بناتا ہے۔

مزید پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم

حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟