بنگلہ دیش کے سخت کفایت شعاری اقدامات، عوامی فنڈز سے بیرونی دوروں پر پابندی عائد

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی حکومت نے بڑھتے معاشی دباؤ اور عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سخت کفایت شعاری اقدامات نافذ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کی خریداری معطل اور عوامی فنڈز سے ہونے والے بیرونِ ملک دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں مشترکہ کارروائی، 44 ہزار لیٹر غیر قانونی ایندھن ضبط

وزارتِ خزانہ کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری سرکلر میں مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ بجٹ کے تحت اخراجات میں نمایاں کمی کے احکامات جاری کیے گئے۔ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی کشیدگی اور عالمی معاشی دباؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری، خودمختار، آئینی اور ریاستی اداروں سمیت سرکاری کارپوریشنز اور مالیاتی اداروں کو مالی سال کے بقیہ عرصے میں اخراجات محدود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ موٹر گاڑیوں، کشتیوں اور طیاروں کی خریداری کیلئے مختص تمام فنڈز فوری طور پر منجمد کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال کے بعد فضائی بحران، ہزاروں بنگلہ دیشی مسافر پھنس گئے

اسی طرح سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک تربیتی پروگرامز، سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسز میں شرکت بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ سیمینارز اور کانفرنسز کے اخراجات کو مختص بجٹ کے 80 فیصد تک محدود جبکہ مہمان نوازی کے اخراجات 50 فیصد تک رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق بجلی، ایندھن اور سفری اخراجات کو باقی بجٹ کے 70 فیصد تک محدود رکھا جائے گا اور مقررہ حد سے زائد خرچ کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ کمپیوٹرز اور متعلقہ آلات کی خریداری بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

تعمیراتی منصوبوں میں صرف 50 فیصد باقی فنڈز خرچ کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم 70 فیصڈھاکاد سے زائد مکمل منصوبے پیشگی منظوری کے بعد جاری رہ سکیں گے۔ آپریشنل بجٹ کے تحت زمین کے حصول پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری محمد ذاکر حسین کے دستخط سے جاری ہدایات میں تمام اداروں کو فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات کووڈ 19 کے بعد پیدا ہونے والے معاشی اثرات اور روس یوکرین جنگ سمیت عالمی حالات کے باعث مالی نظم و ضبط مضبوط بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟