نیب نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لیں

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

نیب کی جانب سے 19 مئی کو نجی بینک کے نام لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیا جس میں قاسم سوری کے بھائی کی کمپنی کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نیب کال اپ نوٹس

نجی بینک کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا گیا کہ اسٹیٹ آفس اینڈ مارکیٹنگ کوئٹہ نامی کمپنی قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کی ملکیت ہے، کمپنی کی یکم جنوری 2018 سے اب تک کی مکمل ٹرانزیکشن فراہم کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق نیب کو کمپنی کے اکاؤنٹ کھولنے کا فارم اور ذیلی دستاویزات  فراہم کی جائیں، تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ واؤچرز کی کاپیاں اور 2018 سے اب تک کی کم سے کم ایک لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

نیب کی جانب سے 19 مئی کو نجی بینک کے نام ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس کے بعد نیب حکام نے تمام تر مطلوبہ تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp