پاکستان کے عدالتی نظام کو روشن دیکھ رہا ہوں، ترک آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں خطاب

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی عدالتی حکام نے شرکت کی۔

ترکیہ کی آئینی عدالت کے چیف جسٹس قادر اوزکایا نے کہا ہے کہ پاکستان آکر انہیں دلی خوشی ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارہ موجود ہے۔

سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور ترکیہ کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ عدالتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے عدالتی نظام کو روشن اور مستحکم دیکھ رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے عدالتی نظام میں کئی مشترکہ اقدار اور اصول پائے جاتے ہیں، جو تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا خطاب

تقریب کے موقع پر یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے معزز وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والا ایم او یو دونوں ممالک میں آئینی گورننس اور بنیادی حقوق کے فروغ کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کی 20 کروڑ روپے کی تزئین و آرائش، پہلی بارش میں چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی کمروں میں داخل

چیف جسٹس نے کہا کہ ‘یہ ایم او یو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان عملی تعاون کی ایک مضبوط بنیاد ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے عدالتی اصلاحات، تربیت اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا کی قیادت میں ترک وفد بھی موجود تھا، جو 6 سے 9 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ترکیہ کی آئینی عدالت کی 63ویں سالگرہ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں نے خواہش ظاہر کی کہ ایسے ماہرین پاکستان آئیں اور ہمارے عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاونت کریں۔’

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اہم ملاقات

انہوں نے مزید بتایا کہ ترکیہ کے ماہرین نے پاکستان میں منعقدہ سمپوزیم میں بھی شرکت کی، جبکہ پاکستانی جوڈیشل افسران کے لیے ترکیہ کے جدید عدالتی نظام کے مشاہدے کے لیے دوروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تقریب میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلعی عدلیہ کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انصاف کی بروقت فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟