پاکستان کی معاشی کامیابیوں اور ’کرپٹو ڈپلومیسی‘ کا عالمی سطح پر اعتراف، دشمن بھی معترف

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معاشی کامیابیوں اور کرپٹو ڈپلومیسی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ ناقد حلقے بھی اس پیشرفت کو تسلیم کرنے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق مضبوط اور دور اندیش قیادت کے ویژن کے تحت پاکستان معاشی و سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی، بٹ کوائن کی قیمت 16 ماہ کی کم ترین سطح پر

بھارتی میڈیا میں پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، مؤثر سفارت کاری اور حکمت عملی پر وسیع بحث جاری ہے، جسے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی برتری کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات کے ذاتی پہلو کو نمایاں کیا ہے۔

اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیکری وٹکوف سے روابط کے باعث واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی اس سفارتی پیشرفت میں بلال بن ثاقب کا کردار اہم رہا ہے، جو 2025 میں پالیسی سازی کے نظام میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب نے عالمی کرپٹو شخصیات سے روابط قائم کیے جن میں بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ، کیتھی ووڈ اور مائیکل سیلر شامل ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بلال بن ثاقب کو ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ میں مشیر کے طور پر شامل کیا گیا، جسے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اسی کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی کو مضبوط کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپٹو مائننگ: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے سنگ میل یا خطرناک تجربہ؟

ماہرین کے مطابق باصلاحیت افرادی قوت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے پاکستان کا مستقبل مزید روشن دکھائی دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟