حالات بہتر ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں گے، حکومت نے اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیا

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

حکمران اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ریاض پیرزادہ، بیرسٹر عقیل ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکا کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے بعد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق مزید اقدامات پر غور کیا گیا، جبکہ وزرا نے یقین دلایا کہ حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟