پیٹرول سبسڈی: موٹر سائیکل سواروں کے لیے محکمہ ایکسائز نے 24 گھنٹے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں پر ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ مقرر، ڈی جی ایکسائز نے بڑا اعلان کردیا

محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے مطابق، شہری فوری طور پر اپنی موٹر سائیکل اپنے نام پر کروائیں تاکہ وہ اس حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں۔

شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے اپنے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اضافی کاؤنٹرز فعال کیے جائیں گے تاکہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل تیز اور مؤثر ہو۔

مزید پڑھیں: کیا اسلام آباد داخلے کے لیے موٹر سائیکلز کو بھی ای ٹیگ کی ضرورت ہوگی؟

 عرفان نواز میمن نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس سے رش اور وقت کے ضیاع میں کمی آئے گی۔

یہ قدم حکومت کی جانب سے عوام کے لیے خاص طور پر ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں فوری ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ بہتر، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟