موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ مقرر، ڈی جی ایکسائز نے بڑا اعلان کردیا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل ایم ٹیگ مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت ڈی جی ایکسائز نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے واضح ڈیڈ لائن کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: ایم ٹیگ سروس یا آزمائش، موٹرسائیکل سوار پریشان

موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔ یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی ہوگی، اور ایسے موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق یکم مارچ سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسرے مرحلے کے دوران اب تک 2 ہزار سے زیادہ موٹر سائیکلوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز میں اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے اور چھٹی کے روز بھی سینٹرز کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: موٹر بائیکس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے اور کہاں سے لگوا سکتے ہیں؟

ڈی جی ایکسائز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں اور مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے اپنے موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لازمی لگوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی