اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق یہ احکامات 7 اپریل 2026 سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پورے ہفتے کے دوران کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود رہیں گی، جبکہ صرف میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی، جبکہ تندور، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں بھی اس حکم سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند ہوں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز جاری رہیں گی۔

اسی طرح شادی ہالز اور شادی تقریبات کو بھی رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ گھروں اور فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات بھی مقررہ وقت تک مکمل کرنا ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟