سانحہ گیاری کے شہدا کی 14ویں برسی، قوم کا خراجِ عقیدت

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاچن کے محاذ پر 7 اپریل 2012 کو پیش آنے والے المناک سانحہ گیاری کے شہدا کی آج 14ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’ہمارے جواب کا انتظار کرو‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارت میں حملوں تک کیا کچھ ہوا؟

سیاچن گلیشیئر دنیا کا بلند ترین میدانِ جنگ ہے، جہاں دشمن کے ساتھ ساتھ سخت موسمی حالات بھی پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے ایک بڑی آزمائش ہوتے ہیں۔

7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر ایک دلسوز حادثہ پیش آیا جب ایک بڑا برفانی تودہ پاک فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 129 فوجی جوان وطن کے دفاع میں شہید ہو گئے۔

یہ سانحہ اس قدر شدید تھا کہ غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائی کو انتہائی مشکل قرار دیا، تاہم پاک آرمی کی انجینئرز کور نے جذبہ حب الوطنی کے تحت ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور اسے کامیابی سے مکمل کیا۔

مزید پڑھیں: در پردہ اہداف کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلے پروپیگینڈا سے قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے: قومی سلامتی کونسل

شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاچن کے محاذ پر یادگار شہدا بھی تعمیر کی گئی ہے۔

آج پوری قوم سانحہ گیاری کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی عظیم قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں زندہ رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟