سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی ادارہ برائے غذائی تحفظ کے نائب صدر محمد الفوزان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات جنرل فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی میں ہوئی، جہاں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور غذائی تحفظ کے شعبے میں مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
H.E Mr. Ahmad Farooq, Ambassador of Pakistan to the Kingdom, held a meeting with H.E. Mohammed Al-Fawzan, Vice President, General Food Security Authority, to discuss cooperation on food security between Pakistan and Saudi Arabia. pic.twitter.com/8fN9KIcWoX
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) April 7, 2026
ملاقات کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب زرعی پیداوار، سپلائی چین اور خوراک کے تحفظ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور اس شعبے میں عملی اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔














