چین کی شینجیانگ نمبر 1 ٹنل بورنگ مشین نے دنیا کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس نے 113 میٹر گہرائی پر زیرِ آب ہائی اسپیڈ ریل ٹنل تعمیر کیا۔ یہ ٹنل جنوبی چین کے پرل ریور ایسچوری میں واقع ہے اور طویل شینزین جیانگمن ریلویز کے ایک اہم منصوبے کا حصہ ہے۔ مکمل ہونے پر یہ ٹنل گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، میکاؤ گریٹر بے ایریا میں ریل نیٹ ورک کو مزید بہتر بنائے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیرِ انسانی حقوق کا اسلام آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس
ٹنل بورنگ مشین کے اگلے حصے میں ایک بڑا کٹر ہیڈ موجود ہے جو مستقل گردش کرتے ہوئے چٹان اور مٹی کو توڑتا ہے۔ کٹر ہیڈ کے پیچھے مشین کا اسمبلی سیکشن ہوتا ہے، جہاں مزدور قریباً 2 میٹر چوڑائی کے ٹنل لائننگ کے سیکشن نصب کرتے ہیں۔ اس طرح کھدائی اور لائننگ بیک وقت کی جاتی ہے تاکہ کام کی رفتار بڑھائی جا سکے۔
مزید پڑھیں: پانی پانی رے! وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی
حال ہی میں شینجیانگ نمبر 1 نے 4 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا، اور 113 میٹر گہرائی تک پہنچا۔ ٹنل کا سب سے گہرا حصہ 116 میٹر زیرِ آب ہے، جہاں پانی کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔













