بالی ووڈ اداکار راجپال یادو پر تنقید کے بعد سلمان خان دفاع میں سامنے آگئے

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکرین ایوارڈز 2026 کے دوران اداکار راجپال یادو کے بارے میں کیے گئے ایک تبصرے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، جس کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ان کے حق میں موقف اختیار کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب صحافی سوربھ دویدی کی میزبانی میں ایک سیشن جاری تھا۔ انہوں نے راجپال یادو کے مالی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ’راجپال بھائی ڈالر کتنا بھی اوپر نیچے ہو جائے آپ کو اتنے ہی پیسے لوٹانے پڑیں گے جتنے اُدھار ہیں‘۔

راجپال یادو نے انہیں جواب دیا کہ مسئلہ تو سن لو ایک بار میں تو مسئلہ ہی سنانا چاہتا ہوں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی اس پر ان کے حق میں سامنے آگئے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پیغام میں معروف اداکار راجپال یادو سے کہا ہے کہ آپ گزشتہ 30 سالوں سے کام کر رہے ہیں اور ہم سب نے آپ کو بار بار منتخب کیا ہے کیونکہ آپ اپنے کام میں ماہر ہیں اور قابلِ قدر ویلیو فراہم کرتے ہیں۔ یقیناً آپ کے لیے کام کی کوئی کمی نہیں ہوگی اور آپ کو ہمیشہ اسی ڈالر ریٹ پر مواقع ملتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کام تو آپ کو بہت ملے گا اور اسی ڈالر ریٹ پر ملتا رہے گا لیکن یہ یاد رکھیں کہ کبھی کبھی فلو میں کچھ نکل آتا ہے لیکن آپ دل سے کام کریں۔ ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہو یا بڑھ رہی ہو کیا فرق پڑتا ہے دینا تو انڈیا میں ہی ہے۔

یاد رہے کہ راجپال یادو کو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ساتھی اداکاروں، پروڈیوسرز اور قریبی حلقوں کی مدد کے بعد وہ چند دن بعد جیل سے رہا ہو گئے تھے۔ اور اس مشکل وقت میں ملنے والی حمایت کو وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟