آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر پر سڈنی میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ ان کے خون میں الکوحل کی مقدار قانونی حد سے دوگنی پائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ وارنر نے اتوار کی شام سڈنی کے مشرقی علاقے ماروبرا میں بریتھ ٹیسٹ کے دوران 0.104 کی ریڈنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں مکمل لائسنس رکھنے والے ڈرائیور کے لیے قانونی حد 0.05 مقرر ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے بیان کے مطابق وارنر نے مبینہ طور پر ایک رینڈم بریتھ ٹیسٹنگ پوائنٹ سے کچھ فاصلے پر اپنی وین روک کر پارک کر دی۔
Australian cricket great David Warner has been charged with drink driving in Sydney. Story: https://t.co/ROjGvZT5Up pic.twitter.com/SO7pgWSee4
— 7NEWS Adelaide (@7NewsAdelaide) April 7, 2026
جس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جا کر انہیں روڈ سائیڈ ٹیسٹ کے لیے کہا، جو مثبت آیا۔
بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے ماروبرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں کیے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی 0.104 کی ریڈنگ سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
پولیس نے بتایا کہ انہیں ’درمیانی سطح کی الکوحل کے ساتھ ڈرائیونگ‘ کے الزام میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی 2026 کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ہیں اور وہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے لیے 9 اپریل کو کراچی پہنچنے والے ہیں۔













