کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر مشکل میں، آسٹریلوی عدالت نے طلب کرلیا

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر پر سڈنی میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ ان کے خون میں الکوحل کی مقدار قانونی حد سے دوگنی پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ وارنر نے اتوار کی شام سڈنی کے مشرقی علاقے ماروبرا میں بریتھ ٹیسٹ کے دوران 0.104 کی ریڈنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں

واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں مکمل لائسنس رکھنے والے ڈرائیور کے لیے قانونی حد 0.05 مقرر ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے بیان کے مطابق وارنر نے مبینہ طور پر ایک رینڈم بریتھ ٹیسٹنگ پوائنٹ سے کچھ فاصلے پر اپنی وین روک کر پارک کر دی۔

جس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جا کر انہیں روڈ سائیڈ ٹیسٹ کے لیے کہا، جو مثبت آیا۔

بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے ماروبرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں کیے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی 0.104 کی ریڈنگ سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل

پولیس نے بتایا کہ انہیں ’درمیانی سطح کی الکوحل کے ساتھ ڈرائیونگ‘ کے الزام میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی 2026 کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ہیں اور وہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے لیے 9 اپریل کو کراچی پہنچنے والے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp