بیرون ملک پرکشش نوکریوں کا جھانسا دیکر بلیک میل کرنے والا گروہ کیسے بے نقاب ہوا؟

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حال ہی میں انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو بیرون ملک غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کرنے والے ایک منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ خاتون ریسکیو، متعدد مسافر آف لوڈ

کراچی کے صدر علاقے میں ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر 33 خواتین کو ریسکیو کیا جنہیں مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے بیرون ملک لے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

یہ خواتین پنجاب کے مختلف اضلاع سے لائی گئی تھیں اور انہیں وزٹ ویزے کے بہانے بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

گروہ کی گرفت اور منصوبہ کی تفصیل

ایک کیس میں بیرون ملک بھیجی جانے والی خاتون کو امیگریشن حکام نے شک کی بنیاد پر روک لیا جس کے بعد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو سندھ کے غریب گھرانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار، 30 سے زائد خواتین بازیاب

ایف آئی اے نے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور ان کے اہلخانہ کو خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت یا وزٹ کے لیے صرف حکومت سے منظور شدہ ایجنٹس سے رابطہ کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی وضاحت

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اجمل نے وی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے ادارے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے جس میں خاص طور پر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو بیرون ملک پرکشش نوکریوں کے جھانسے میں لے جایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: تفتان: انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑکیاں سیاحت کے ویزے کے ذریعے ملک سے باہر بھیجی جاتی ہیں اور وہاں ڈانس بارز وغیرہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل کیا جاتا ہے جبکہ ان کے تمام دستاویزات گروہ کے قبضے میں رکھ لیے جاتے ہیں۔

ایک متاثرہ خاتون کی کہانی

محمد اجمل نے بتایا کہ ایک خاتون جو گزشتہ برس اکتوبر میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی اس گروہ کے دباؤ میں واپس بیرون ملک بھیجی گئی تھی۔ گروہ کے پاس اس کی نازیبا تصاویر موجود تھیں جس سے وہ مسلسل بلیک میل ہوتی رہی اور مجبوراً واپس جانے پر راضی ہوئی۔ امیگریشن حکام نے جب اس لڑکی سے سوالات کیے تو محسوس ہوا کہ وہ کسی دباؤ کا شکار ہے جس کے بعد اسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

گروہ کی شناخت اور کارروائی

تحقیقات میں گروہ کے اہم افراد کی شناخت کی گئی جن میں حاضر ہارون (حیدرآباد)، مائرہ (لاہور) اور فیصل (کراچی) شامل ہیں۔

محمد اجمل کے مطابق یہ گروہ سادہ خواتین کو نوکری کا جھانسا دے کر بھرتی کرتا ہے اور بعد میں انہیں اپنے کام کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں حیدرآباد کا رہائشی فرد بھی شامل تھا جسے ایف آئی اے نے محنت کے بعد حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کا عوام کو مشورہ

محمد اجمل نے عوام کو خبردار کیا کہ غربت اور پرکشش آفر کے جال میں نہ پھنسیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث سب ایجنٹ گرفتار، افغان ایجنٹوں کے ساتھ رابطے کا انکشاف

انہوں نے واضح کیا کہ بیرون ملک جانے میں کوئی حرج نہیں لیکن کسی بھی قدم سے پہلے اپنی تسلی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی یا مشکوک ایجنٹس سے کبھی رابطہ نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟