کفایت شعاری مہم کے ضمن میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک نیا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت تندور، بیکری اور دودھ کی دکانوں کو دیا گیا استثنیٰ واپس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق، تمام دکانیں، مارکیٹ اور شاپنگ مال اب ویک اینڈ سمیت ہفتے کے تمام روز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
District Administration Islamabad has issued a revised notification (partial modification) under austerity measures. All shops, markets and shopping malls will close at 8:00 PM.
Restaurants, hotels, food outlets, tandoors, grocery stores and karyana stores will close at 10:00 PM… pic.twitter.com/b0AjTIXarD— DC Islamabad (@dcislamabad) April 7, 2026
ریسٹورنٹس، ہوٹلز، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، گروسری اور کریانہ اسٹورز رات 10 بجے بند ہوں گے، تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی سہولت جاری رہے گی۔
شادی ہالز اور مارکیز سمیت دیگر تمام تجارتی ایونٹ کی میزبانی کرنیوالے والے مقامات بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے، جس میں نجی گھروں میں ہونے والی تقریبات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کفایت شعاری اقدامات پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور دیگر ضروری خدمات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
یہ احکامات 7 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔













