بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے میانمار کی سرحد کے قریب منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں میتھامفیٹامین کی گولیاں برآمد کی ہیں۔

منگل کے روز جاری بیان کے مطابق، کاکسز بازار کے علاقوں اکھیا اورٹیکناف کی سرحدی پٹی میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار میتھ کی گولیاں ضبط کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

بیان میں بتایا گیا کہ 64 اکھیا بٹالین کی موبائل ٹیموں نے مختلف سرحدی چوکیوں پر کارروائیاں کیں۔

اسی طرح جمبونگ کھالی کے قریب ایک آپریشن میں 10 ہزار میتھ گولیوں کے ساتھ ایک دیسی ساختہ ہتھیار بھی برآمد ہوا، جبکہ وائیکھیانگ چوکی پر کارروائی کے دوران مزید 20 ہزار میتھ گولیاں ضبط کی گئیں۔

سب سے بڑی کارروائی ہنالیہ سرحدی چوکی پر کی گئی، جہاں سے 2 لاکھ میتھ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 3 کروڑ ٹکا بتائی گئی ہے۔

مزید برآں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران بی جی بی اہلکاروں نے ٹیکناف اور اُکھیہ کے علاقوں وہائیکھینگ اور پلونگ کھالی میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 3,900 کلو گرام کھاد بھی ضبط کی۔

مزید پڑھیں: بھارت کا بنگلہ دیش سے غیرقانونی آمدورفت روکنے کے لیے سرحدی علاقوں میں سانپ اور مگرمچھ چھوڑنے پر غور

ان کارروائیوں میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اکھیا بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر زاہدالاسلام نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ بہتر، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟