انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔
ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
دوسری جانب لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھی 4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی بیٹر حیدر علی نے ناٹنگھم شائر کے خلاف 21 گیندوں پر ففٹٰی جڑ دی ہے۔
پاکستانی پرستاروں کی انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ میں شاندار پرفارمنس پر پاکستانی شائقین بھی پھولے نہیں سما رہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کے چھکوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بابر، نسیم، کوہلی، رضوان اور وسیم اکرم کو اب بھول جائیں۔
نواز نامی ٹوئٹر صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور شاہد آفریدی پیدا ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1664731290979926019?s=20
زنیرہ نے اپنے ٹوئٹ میں زمان خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی زمان خان نہیں بن سکتا، پس ثابت ہوا کہ پی ایس ایل کا ٹیلنٹ آئی پی ایل سے بڑا ہے۔
Not everyone can be Zaman khan
Hence Proved PSL talent >>> IPL pic.twitter.com/Gtt1KsmX3x
— ZUNAIRA 🏏🇵🇰 (@ItxmeZuni) May 30, 2023
مناہل نے نسیم شاہ کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ایسے کی جاتی ہے آخری اوورز میں بولنگ، بیٹر کو زرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس بال کو کیسے کھیلنا ہے۔
This is how you do death bowling!
Literally batsman was clueless.#NaseemShah #VitalityBlast pic.twitter.com/oX7MMUlPys— Manahil (@Manahil013) June 3, 2023
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔