مشرق وسطیٰ میں امن کا مشن: اسحاق ڈار کے سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے رابطے

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے جن میں خطے کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ سمیت وسیع تر خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارتی روابط کے فروغ کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

دریں اثنا اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مکالمے اور سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مکالمے کے تسلسل سے متعلق آگاہ کیا۔

اس کے بعد اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں اور مکالمے کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم پر روشنی ڈالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟