جنگ بندی کیساتھ ہی برینٹ آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، بلومبرگ کی جانب سے پاکستانی کوششوں کا اعتراف

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، کیونکہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ حملے کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع کی درخواست کی اور ایران سے اہم’آبنائے ہرمز‘ کھولنے کا کہا۔ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی تیل کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی کوششوں کے نیتجے میں امریکا اور ایران 2 ہفتے کی جنگ پر آمادہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد ہی پاکستان نے اس سے پہلے امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد مدعو کر کے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp