2 ہفتوں کی جنگ بندی پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، مائیکل کوگلیمین

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے جس نے ناقدین کو بھی حیران کر دیا۔

مزید پڑھیں: ’بہت کچھ اچھا ہونے جارہا ہے‘، جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بیان، کراچی اسٹاک میں بھی تیزی کا رجحان

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان شکوک و شبہات کو غلط ثابت کیا جو اس کی پیچیدہ اور اعلیٰ سطح کی صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت پر اٹھائے جا رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔

مائیکل کوگلیمین کا کہنا تھا کہ اس سفارتی کوشش کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے ایران میں ممکنہ بڑے پیمانے پر تباہی کو ٹالنے میں مدد ملی۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے اعلان کے بعد ڈالر ایک ماہ کی کمزور ترین سطح پر، عالمی منڈیوں میں تیزی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp