پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ کے لیے 79 جبکہ اندرون ملک پروازوں میں 14 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے ابوظبی، بحرین، شارجہ، مسقط، دبئی اور جدہ کے لیے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔ لاہور سے شارجہ، فجیرہ، بحرین، دمام، ابوظبی اور دبئی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں امن کا مشن: اسحاق ڈار کے سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے رابطے
اسلام آباد سے شارجہ، العین، جدہ، ریاض، دبئی اور ابوظبی کی متعدد پروازیں معطل رہیں، جبکہ اس کے علاوہ دبئی، کابل، دوحہ، بحرین اور فجیرہ کے لیے بھی پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔
پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور فجیرہ کی پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ملتان سے دوحہ اور دبئی کے لیے شیڈول پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
اندرونِ ملک روٹس پر کراچی سے تربت، اسکردو، ملتان اور کوئٹہ کے لیے متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے کراچی اور گلگت کے لیے بھی پروازیں نہ چل سکیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔













