پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قطر کی جانب سے بھی سراہا گیا

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج قطر کے وزیرِ مملکت، محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا جنگ بندی پر پاکستان کا عالمی خیرمقدم، سفارتی کوششوں کی بھرپور پذیرائی

اس موقع پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔

قطر کے وزیرِ مملکت نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امن قائم کرنے میں اس کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: اقوام متحدہ پاکستانی کی سفارتی کوششوں کا معترف

انہوں نے وزیرِ خارجہ پاکستان کو قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کی نیک تمناؤں سے بھی آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp