پی ٹی آئی کی جانب سے ایران اور امریکا کی 2 ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایران اور امریکا کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق اس دوران جنگ بندی کی شرائط کی مکمل پابندی کریں گے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی میں کردار ادا کر کے پاکستان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، سفارتی ماہرین

مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق پارٹی نے کہا کہ اس عارضی جنگ بندی کو مستقل امن اور خطے میں استحکام کے قیام کے لیے بنیاد بنایا جائے۔

پی ٹی آئی نے اپنے مؤقف کو واضح، مستقل اور اصولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ و تباہی کے بجائے امن اور بات چیت کی پالیسی کی قائل ہے۔ پارٹی نے مزید کہا کہ تاریخ بارہا ثابت کر چکی ہے کہ جنگیں ہمیشہ وسیع پیمانے پر تباہی، طویل المدتی بے یقینی اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کا سبب بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی، یورپی کمیشن کی سربراہ کا خیرمقدم

پی ٹی آئی نے تمام متعلقہ فریقین اور ثالثوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس مثبت اقدام کو بنیاد بنا کر جامع اور دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے محنت جاری رکھی جائے، تاکہ خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘