امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا عالمی برادری نے خیرمقدم کیا ہے جسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
جہاں عالمی رہنما اور شہری پاکستان کو اس اقدام کے لیے سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے بچایا وہیں پاکستانی صحافی بھی پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کردار کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مبشر زیدی نے کہا کہ پاکستان نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
Pakistan made the impossible possible #IranWar
— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) April 7, 2026
وسیم عباسی لکھتے ہیں کہ پاکستان کا نام دنیا بھر کے میڈیا چینلز پر عزت اور محبت کے ساتھ گونج رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بازاروں اور دفاتر میں آتے جائتے اوورسیز پاکستانیوں کے سینے فخر سے چوڑے ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
آج کتنے پاکستانی خوشی سے سو نہیں پا رہے؟
پاکستان کا نام دنیا کے ہر میڈیا چینل پر عزتوں کے ساتھ محبتوں کے ساتھ گونج رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے سینے فخر سے چوڑے ہونگے کل بازاروں دفاتر میں آتے جاتے۔، پاکستان ھمیشہ زندہ باد 🇵🇰❤️— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) April 7, 2026
ابصار عالم کہتے ہیں کہ دن رات کی انتھک محنت، مشکل حالات میں بہترین سفارت کاری، دنیا کو جنگ سے بچانے، پاکستانی جھنڈا پوری دنیا میں بلند کرنے، عالمی میڈیا میں پاکستان کی تعریفوں پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ان کی ساری ٹیم اور پوری قوم کو دل سے مبارکباد
دن رات کی انتھک محنت، مُشکل حالات میں بہترین سفارت کاری، دُنیا کو جنگ سے بچانے، پاکستانی جھنڈا پُوری دُنیا میں بلند کرنے، عالمی میڈیا میں پاکستان کی تعریفوں پر وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم مُنیر، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، اُن کی ساری ٹیم، پُوری قوم کو دل سے مُبارکباد
🧿— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) April 8, 2026
نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں پسند کریں یا نا کریںیکن شہباز شریف نے باوقار ریاستی رہنما کے طور پر اپنی میراث قائم کر دی ہے۔
Like it or not…@CMShehbaz has now created the legacy of a statesman.
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) April 8, 2026
اعزاز سید نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری کی دنیا میں یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔
In the world of diplomacy, it’s nothing short of a miracle
— Azaz Syed (@AzazSyed) April 8, 2026
انصار عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو امن دیا۔ مسلمان بھائیوں کو آپس میں لڑانے کی امریکی و اسرائیلی سازش کو ناکام بنایا، دنیا، انسانیت اور اسلام کی بہترین خدمت کی۔
پاکستان نے دنیا کو امن دیا۔ الحمدللہ
پاکستان نے مسلمان بھائیوں کو آپس میں لڑانے کی امریکی و اسرائیلی سازش کو ناکام بنایا۔ الحمدللہ
پاکستان نے دنیا کی، انسانیت کی، اسلام کی بہترین خدمت کی۔ الحمدللہ
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) April 8, 2026
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے 10 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے جس پر بات چیت اسلام آباد میں ہوگی۔ اس ایجنڈے میں ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے، عائد پابندیوں کے خاتمے اور مستقبل میں ممکنہ حملوں کے خلاف مضبوط ضمانتوں جیسے نکات شامل ہیں۔













