قطر کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں اس کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر پاکستان کی کاوشوں، بالخصوص وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنہوں نے ثالثی اور سفارتی اقدامات کے ذریعے جنگ بندی ممکن بنانے میں کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب
بیان میں ان تمام فریقین کی کوششوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے نیک نیتی کے ساتھ ثالثی اور سفارتی روابط کے ذریعے اس پیش رفت کو ممکن بنایا۔
The Ministry of Foreign Affairs expresses #Qatar's appreciation for the efforts of #Pakistan, particularly the efforts of the Prime Minister, the Chief of Defense Forces and Chief of Army Staff of Pakistan, and all parties involved in mediation and good offices that contributed… pic.twitter.com/liB4sUWHtL
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) April 8, 2026
اس سے قبل دیگر ممالک نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان نازک مرحلے پر جنگ بندی کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔













