’سوزوکی‘ بھی مالی بحران کا شکار، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ’سوزوکی‘ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر نئی ڈیوٹیز اور ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ہم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12.9 بلین کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو لکھے گئے خط کا عکس

 

خط کے مطابق کمپنی کے ذمہ داران نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم 40 سال کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں اور کاروباری صورت حال بہت بری طرح متاثر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ’سوزوکی‘ اس وجہ سے مشہور تھی کہ اس کی گاڑیاں مڈل کلاس لوگوں کی بھی پہنچ میں تھیں اور پاکستان میں اس کی کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp