9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ جمعرات کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان تو کیا ہے، لیکن اس کے لیے کوئی تیاری اور حکمتِ عملی نہ ہونے سے ورکرز بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔

پی ٹی آئی ورکرز کے مطابق جلسے کے حوالے سے ضلع سطح پر میٹنگ اور مشاورت نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے صورتحال واضح نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ورکر عزیز خان نے بتایا کہ وہ کل جلسے کے لیے جانے کو تیار ہیں، لیکن ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گاڑیاں پارٹی دے گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکھ کر دیتا ہوں کہ نہ پی ٹی آئی 9 اپریل کو جلسہ کرے گی نہ اس میں جلسہ کرنے کی صلاحیت ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے بتایا کہ پہلے جلسوں اور مارچ کے حوالے سے باقاعدہ مشاورت اور میٹنگز ہوتی تھیں، اور منتخب اراکین ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار ہوتے تھے، ہر منتخب رکن کو ایک مخصوص تعداد میں ورکرز لانے کا ٹاسک دیا جاتا تھا، لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ورکرز کے لیے خود ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا مشکل ہے، جبکہ منتخب اراکین بھی خاموش ہیں۔

پلان میں تبدیلی: موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کو جمعرات کے روز راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، پارٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پشاور سے قافلہ موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ سے جائے گا، جس کی قیادت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔

’ساؤتھ ریجن والے دن 11 بجے تک پشاور ٹول پلازہ پہنچیں گے، پشاور اور ساؤتھ ریجن وہاں سے جی ٹی روڈ کے ذریعے راولپنڈی کے لیے 11 بجے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں روانہ ہوں گے۔‘

مزید پڑھیں: کوہاٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ: عمران خان کا پیغام آ چکا، اب آزادی یا موت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پی ٹی آئی کے مطابق راستے میں نوشہرہ سے قافلے انہیں جوائن کریں گے، چارسدہ والے پشاور اور نوشہرہ میں جوائن کریں گے، مردان والے رشکئی ایریا سے جوائن کریں گے۔

ملاکنڈ ریجن، صوابی اور ہزارہ ریجن جہانگیرہ میں جوائن کریں گے، جہاں سے سب مشترکہ طور پر آگے جائیں گے۔

’جہاں روکا، وہیں جلسہ کریں گے‘

پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سید قاسم علی شاہ کے مطابق لیاقت باغ جلسے کے لیے ورکرز پرامن اور بھرپور طریقے سے نکلیں گے، انہوں نے بتایا کہ جہاں روکا گیا، وہیں جلسہ کریں گے، احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور واپس آ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ جلسہ پرامن ہوگا۔ ’۔۔۔لیکن بار بار ایسا نہیں ہوگا۔ اگر دوبارہ نکلنا پڑا تو پھر بھی نکلیں گے۔‘

پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق جلسہ این او سی سے مشروط ہے اور یہ ان کا سیاسی و آئینی حق ہے، دوسری جانب ابھی تک این او سی کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا، جبکہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟